ایک نیوز:بلوچستان کے علاقے بولان میں شدید بارشوں نے تباہی مچادی۔ندی میں طغیانی سے عارضی پل بہہ گیا۔
ڈپٹی کمشنر کچھی سید سمیع اللہ آغا بولان کاکہنا ہے کہ عوام الناس مسافر حضرات سبی کوئٹہ روٹ پر سفر سے گریز کریں۔۔شدید بارشوں کے بعد بولان ندی میں سیلابی صورتحال ہے۔
سمیع اللہ آغاکامزید کہنا تھا کہ پچھلے سال پنجرہ پل بھی سیلاب سے بہہ گیا تھا۔عارضی راستہ بھی سیلابی ریلے کی نظر ہوچکا ہے۔ابھی بھی بولان ندی میں سیلابی ریلہ جاری ہے پانی کا بہاؤ زیادہ ہے۔عارضی راستہ بحال کرنے میں چوبیس گھنٹے لگ سکتے ہیں
دوسری جانب جتوئی شہر میں گرج چمک کے ساتھ بارش سے جاتی سردی پھر سے لوٹ آئی۔
صحبت پور اور گردونواحی علاقوں میں تیز ہوا کے ساتھ طوفانی بارش اور ژالہ باری سے ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے ۔تیز ہوا سے صحبت پور میں متعدد درخت جڑ سے اکھڑ گئے۔