انتہاپسندی کیخلاف عوام نے عظیم قربانیاں دیں،دفتر خارجہ

انتہاپسندی کیخلاف عوام نے عظیم قربانیاں دیں،دفتر خارجہ
کیپشن: People made great sacrifices against extremism, Foreign Office

پی ایس این :ترجما ن دفتر خارجہ کاکہنا تھا کہ دہشت گردی اورانتہا پسندی کے خلاف پاکستان کےعوام نےعظیم قربانیاں دی ہیں۔

  پاکستان نے بھارت میں ہونیوالے شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں بذریعہ ویڈیو لنک شرکت کی۔مشیر برائے قومی سلامتی اجیت دوول نے نئی دہلی میں اجلاس کا افتتاح کیا۔
 اجلاس میں سیکرٹری نیشنل سیکورٹی ڈویژن انجنئیر عامرحسن نے پاکستان کی نمائندگی کی،انجینئرعامرحسن بذریعہ زوم لنک اجلاس میں شریک ہوئے

  سیکرٹری نیشنل سیکیورٹی ڈویژن انجنئیرعامرحسن  نےاپنے خطاب میں دہشت گردی اورانتہاپسندی کے موضوعات پرروشنی ڈالی۔

انجینئرعامرحسن کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کی خارجہ پالیسی امن، استحکام اوراقتصادی ترقی پر مبنی ہے، پاکستان ایس سی او کے اغراض و مقاصد پر کاربند ہے۔