ایک نیوز:قومی اسمبلی میں سپریم کورٹ پریکٹس اور پروسیجر بل 2023 کی منظوری کے بعد از خود نوٹس پر فیصلوں کے خلاف اپیل کا حق نواز شریف کو بھی مل گیا۔
تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی نے بھی ترامیم کے ساتھ سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر بل 2023 منظور کرلیا۔ سپریم کورٹ سے سزا یافتہ سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی ،جہانگیر ترین ،و دیگر متاثرہ فریق بھی ایک ماہ میں اپیل کرسکیں گے۔
رکن قومی اسمبلی محسن داوڑ نے تجویز دی کہ ماضی میں184/3 کے متاثرین کو 30دن میں اپیل کا حق دیا جائے۔ پیپلزپارٹی نے محسن داوڑ کی ترمیم کی حمایت کر دی جس کے بعد ماضی میں 184/3 کے متاثرین کو اپیل کا حق دینے کی ترمیم منظور کر لی گئی۔
بل منظوری کے بعد ماضی کے مقدمات میں بھی ریلیف ملے گا ماضی میں مقدمات کے فیصلوں کے خلاف ایک ماہ کی اپیل کرسکیں گے 184 کے تحت ماضی کے فیصلوں کو بھی ایک ماہ کا وقت مل جائے گا یہ ون ٹائم اسثنی دیا گیا ہے۔