ایک نیوز: روسی لڑکی کی جنگ مخالف پینٹنگ بنانا اس کے والد کے لیے اچھا ثابت نہیں ہوا۔ ایک پینٹنگ کے باعث اس لڑکی کے والد کو 2 سال قید کی سزا سنا دی گئی۔
رپورٹ کے مطابق ایک روسی شخص کی 12 سالہ بیٹی نے اپنے اسکول میں جنگ مخالف تصویر بنائی تھی جسے باپ نے آن لائن شیئر کردیا۔ پینٹنگ کو آن لائن شیئر کرنے پر عدالت نے والد کو دو سال قید کی سزا سنا دی۔ گزشتہ برس اپریل میں الیکسی موسکالیوف نامی شخص کی 12 سالہ بیٹی ماشا نے یوکرین کے ایک خاندان پر روسی میزائلوں کی داغے جانے والی تصویر بنائی تھی اور اپنی آرٹ کلاس کے دوران نو ٹو وار اور گلوری ٹو یوکرین لکھا جس پر اسکول انتظامیہ کی جانب سے پولیس کو طلب کرلیا گیا۔
الیکسی موسکالیوف پر روسی فوج کو بدنام کرنے کا الزام عائد کیا گیا تھا اور سوشل میڈیا پر جنگ مخالف پوسٹ شیئر کرنے پر انہیں گرفتار کیا گیا ۔الیکسی موسکالیوف کی پوسٹ پر روس کی ظالم فوج ہمارے ارد گرد موجود ہے لکھا ہوا تھا اور وہ اپنے مختلف پلیٹ فارمز پر پوسٹ شیئر کرتے تھے۔ پینٹنگ یوکرین پر ہونے والے حملوں کی حوالے سے تھی۔