از خود نوٹس کےدوران کسی کیساتھ زیادتی ہوئی ہےتو یہ غیر آئینی ہے:محسن شاہنواز

از خود نوٹس کےدوران کسی کیساتھ زیادتی ہوئی ہےتو یہ غیر آئینی ہے:محسن شاہنواز

ایک نیوز: محسن شاہنواز رانجھانے کہا ہے کہ اگر از خود نوٹس کے دوران کسی کے ساتھ زیادتی ہوئی ہے تو یہ غیر آئینی ہے، آئین کا آرٹیکل ٹین اے ہر شہری کو فیئر ٹرائل کا حق دیتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق محسن شاہنواز رانجھا نےمیڈیا سےگفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئین کا آرٹیکل 10اے ہر شہری کو فیئر ٹرائل کا حق دیتا ہے،آرٹیکل 10اے کے اطلاق میں کوئی امتیاز نہیں ہونا چاہیے،چاہے بادشاہ ہو یا گداگر ہو،اگر از خود نوٹس کے دوران کسی کے ساتھ زیادتی ہوئی ہے تو یہ غیر آئینی ہے،اگر دو سال قبل کسی کے ساتھ از خود نوٹس کے دوران زیادتی ہوئی تو اسے بھی اس قانون کے تحت فائدہ ملنا چاہیے،میاں نواز شریف ہوں، بلاول بھٹو یا کوئی بھی سیاستدان اس سے پہلے لیے گئے ازخودنوٹس کے فیصلے کے خلاف اپیل کا حق ملنا چاہیئے،کمیٹی نے مجھے بل کے پچھلی تاریخوں سے اطلاق کی تجویز پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا کہا ہے،پارٹی سے مشورے کے بعد ترمیم لانے کا فیصلہ کیا جائے گا۔

https://www.pnntv.pk/uploads/digital_news/2023-03-29/news-1680088468-7358.mp4