کیپٹن (ر)محمد صفدرکروڑوں کے مالک، مالی اثاثوں کی تفصیلات سامنے آ گئیں

کیپٹن (ر)محمد صفدرکروڑوں کے مالک، مالی اثاثوں کی تفصیلات سامنے آ گئیں
کیپشن: کیپٹن (ر)محمد صفدرکروڑوں کے مالک، مالی اثاثوں کی تفصیلات سامنے آ گئیں

ایک نیوز: مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر مریم نواز  کے بعد  ان کے خاوند محمد صفدر بھی کروڑوں کے اثاثوں کے مالک نکلے۔

تفصیلات کے مطابق محمد صفدر کے پاس رائیونڈ میں 7 کروڑ روپے مالیت کی 42 کنال سے زائد زرعی اراضی موجود ہے۔محمد صفدر کے پاس راجن پور میں 14 مربع 15 ایکڑ سے زائد زرعی اراضی موجود ہے جس کی مالیت 15 لاکھ روپے ظاہر کی گئی ہے، کیپٹن ریٹاثرڈ صفدر نے مانسہرہ میں 15 کنال زرعی زمین  پچاس ہزار روپے میں خریدی ہے،محمد صفدر کے پاس 36 لاکھ روپے سے زائد مالیت کی 73 کنال اراضی مانسہرہ میں بھی موجود ہے،10لاکھ زائد سے مالیت کی 550 گرام جیولری بھی ان کی ملکیت میں موجود ہے۔محمد صفدر کے پاس 3 لاکھ 54 ہزار کیش دستی موجود ہے۔محمد صفدر کے پاس 95 لاکھ مالیت کا زیر تعمیر گھر مانسہرہ میں موجود ہے۔سندر انڈسٹریل اسٹیٹ میں خاندانی فلور مل میں1 کروڑ 38 لاکھ روپے کا حصہ موجود ہے،محمد صفدر نے اپنے بیٹے جنید صفدر کو 94 لاکھ 63 ہزار روپے مالیت کی 10 کنال اراضی رحمت فلور ملز مانسہرہ سے تحفے میں دی ہے،جنید صفدر کو کیپٹن ریٹائرڈ محمد صفدر نے 70 لاکھ مالیت کی مانسہرہ میں 5 کنال 12 مرلے زرعی اراضی تحفے میں دی ہے۔محمد صفدر نے 9 لاکھ 40 ہزار مالیت کی 15 مرلے کمرشل اراضی  جنید صفدر کو مانسہرہ میں تحفہ دیا ہے،محمد صفدر کے پاس سات لاکھ مالیت کا فرنیچر اور سات لاکھ مالیت کا ٹریکٹر بھی موجود ہے،محمد صفدر نے گزشتہ برس 1لاکھ 15 ہزار روپے انکم ٹیکس بھی ادا کیا ہے،کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کے اثاثوں کی تفصیل بطور خاوند مریم نواز شریف کے کاغذات نامزدگی کے ساتھ جمع کرائی گئی ہیں۔

واضح رہےکہ مریم نواز نے مالی اثاثوں کی تفصیلات اپنے کاغذات نامزدگی کے ساتھ جمع کرائیں تھےجن کے مطابق مریم نواز 84 کروڑ 25 لاکھ روپے سے زائد اثاثوں کی مالک ہیں۔وہ 2 کروڑ 89 لاکھ روپے سے زائد کی مقروض ہیں۔ انہوں نے یہ قرض اپنے بھائی حسن نواز لے رکھا ہے۔مریم نواز نے 3 برس میں ایک کروڑ 90 لاکھ روپے سے زائد زرعی آمدن ظاہر کی اور اس زرعی اراضی سے آمدن پر 12 لاکھ روپے سے زائد ٹیکس ادا کیا۔مریم نواز نے حدیبیہ پیپر ملز میں 54 لاکھ 69 ہزار روپے جب کہ محمد بخش ٹیکسٹائل ملز میں 48 لاکھ 21 ہزار روپے کے شئیرز خرید رکھے ہیں۔مریم نواز حمزہ اسپننگ ملز میں 16 لاکھ جب کہ جنید پولٹری فارمز میں 90 ہزار روپے مالیت شئیرز کی مالک ہیں۔ان کے پاس اپنی ذاتی گاڑی نہیں ہے۔مریم نواز کے بینک اکاؤنٹس میں 78 لاکھ روپےسے زائد کی رقم موجود  ہے۔انہوں نے کاغذات نامزدگی میں تعلیمی قابلیت ایم اے انگلش لٹریچر ظاہر کی ہے۔