ایک نیوز: مفت آٹے کی تقسیم میں ہونے والی بدنظمی اور بھگدڑ پر گلوکار علی ظفر نے بھی اپنا ردعمل دے دیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق اداکار شفاعت علی نے ملک میں مفت آٹے کی تقسیم کے دوران ہونے والی بھگڈر، بدنظمی اور اموات پر اپنے خیالات کا اظہار سماجی رابطہ کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کیا۔ٹوئٹ میں شفاعت علی کی جانب سے سوال کرتے ہوئے لکھا کہ جب بجلی کا بل غریب کےگھر کے ایڈریس پر ہر مہینے آسکتا ہے تو مفت آٹے کا تھیلا کیوں نہیں پہنچ سکتا ہے؟ غریب کو ایک آٹے کا تھیلا دینے کیلئے میلہ لگانے کی ضرورت کیوں پڑتی ہے؟
Point: One of the State's responsibilities is to uphold the dignity of every individual. https://t.co/38U61h7Kbe
— Ali Zafar (@AliZafarsays) March 28, 2023
اسی پر گلوکار علی ظفر نے ری ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا کہ مدعا ہےکہ یہ ریاست کی ذمہ داری ہے کہ وہ سب کے وقار کا خیال رکھے۔واضح رہےکہ ملک بھر میں مفت آٹے کی تقسیم کے دوران بدنظمی اور بھگدڑ سے متعدد افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔