معروف بھارتی اداکار دائرہ اسلام میں داخل

Mar 29, 2023 | 14:10 PM

Hasan Moavia

ایک نیوز: بھارتی  ڈراموں کے معروف اداکار ویویان ڈیسینا نے اسلام قبول کرلیا ہے اور  انہوں نے مصر کی مسلمان صحافی سے شادی بھی کرلی ہے۔

رپورٹ کے مطابق بھارتی اداکار ویویان ڈیسینا طویل عرصے منظر سے غائب تھے اور ایسی بھی اطلاعات تھیں کہ انہوں نے اپنا مذہب تبدیل کرلیا ہے،جس کی انہوں نے اب تصدیق بھی کردی ہے۔ اداکار کی جانب سے دیے گئے ایک  انٹرویو میں ویویان ڈیسینا نے انکشاف کیا کہ انہوں نے 2019ء میں رمضان المبارک کے دوران اسلام قبول کرلیا تھا۔

ویویان ڈیسینا کا  کہناہے کہ میری زندگی میں کچھ زیادہ نہیں بدلا ہے۔ میں عیسائی پیدا ہوا تھا اور اب میں اسلام کی پیروی کرتا ہوں، میں 2019ء سے اسلام کے طور طریقوں پر زندگی گزار رہا ہوں۔اداکار کا مزید کہنا تھا کہ مجھے دن میں 5 وقت کی نماز پڑھنے سے بہت سکون ملتا ہے۔

ویویان نے یہ انکشاف کیا کہ انہوں نے مصر کی ایک سابق صحافی نوران علی سے ایک سال قبل شادی بھی کرلی تھی اور ان کی شادی مصر میں انجام پائی تھی اب ان دونوں کی ایک 4 ماہ کی بیٹی بھی ہے۔

بھارتی اداکار ویویان ڈیسینا نے مقبول ترین بھارتی ٹی وی ڈراموں میں کام کیا جن میں مدھوبالا، شکتی، پیار کی یہ ایک کہانی اور صرف تم سمیت دیگر شامل ہیں۔

مزیدخبریں