کراچی میں عید پر خواتین کو مفت مہندی ،چوڑیاں اور سوٹ دینے کا اعلان

Mar 29, 2023 | 13:59 PM

Hasan Moavia

ایک نیوز: گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے عید کی خوشی میں کراچی کی تمام خواتین اور بچیوں کیلئے مہندی , چوڑیاں اور سوٹ  دینے کا اعلان کیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق گورنر سندھ کامران ٹیسوری عہدہ سنبھالنے کے بعد سے ہی عوامی سطح پر فعال کردار ادا کر رہے ہیں اور اکثر اوقات عوام میں گھل مل جاتے ہیں۔ اب انہوں نے کراچی کی تمام بہن بیٹیوں کیلئے چاند رات کو مفت مہندی اور چوڑیاں تقسیم کرنے کا اعلان بھی کیا ہے۔ کامران ٹیسوری کا کہنا ہے کہ چاند رات کو کراچی شہر کی تمام خواتین اور بچیوں کے لیے گورنر ہاؤس کراچی کے دروازے کھلے رہیں گے۔

  اس موقع پر خواتین اور بچیوں کو مفت مہندی لگائی جائی گی اور چوڑیاں پہنائی جائیں گی، اس کے علاوہ گورنر سندھ نے خواتین کو عید کے سوٹ دینے کا بھی اعلان کیا ہے۔

اس سے قبل کامران ٹیسوری نے رمضان کے دوران کراچی کے مختلف علاقوں میں جانے اور سڑک کنارے بیٹھ کر عوام کے ساتھ سحری کرنے اور رمضان المبارک میں 20 لاکھ مستحقین کے لیے راشن دینے کا اعلان کرچکے ہیں۔

مزیدخبریں