ایک نیوز: مفت آٹا شہریوں کے لیے وبال جان بن گیا، مفت آٹا لینے آئی درجنوں خواتین بے ہوش ہو گئی۔ لوگوں نے روڈ بلاک کرکے احتجاج شروع کر دیے۔
رپورٹ کے مطابق چشتیاں انتظامیہ کی نااہلی کے باعث شہریوں کا مفت آٹا نہ ملنے اور مہنگائی کے خلاف ختم نبوت چوک میں احتجاج کیا۔ احتجاج سے لاہور بہاولپور کے علاقوں میں جانے والی ٹریفک معطل ہو گئی جبکہ سینٹر پارک مفت آٹا پوائنٹ میں کئی خواتین بیہوش ہو گئی۔ ریسکیو ٹیم نے فوری طور پر طبی امداد دے دی
https://www.pnntv.pk/uploads/digital_news/2023-03-29/news-1680079450-4079.mp4
شہریوں کا کہنا ہے کہ چشتیاں مفت آٹے کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے، شہر اور گردونواح میں بند کیے ہوئے اسٹال کو دوبارہ چلایا جائے۔
https://www.pnntv.pk/uploads/digital_news/2023-03-29/news-1680079450-1166.mp4
پولیس اہلکار شہری کے بیہوش ہوتے ہی آٹا لے آئے
منچن آباد میں بھی مفت آٹا پوائنٹ پر شہری بے ہوش ہو گئے۔ مفت آٹا پوائنٹ پر ہجوم اور گرمی کے باعث لائن میں لگا شہری بے ہو گیا۔ریسکیو 1122 اور پولیس کے جوانوں نے شہری کی دیکھ بھال کی۔ مفت آٹا پوائنٹ پر شہری کے بے ہوش ہوتے ہی پولیس اہلکار شہری کے لیے آٹا بھی لے آئے
https://www.pnntv.pk/uploads/digital_news/2023-03-29/news-1680079413-2296.mp4
جہانیاں میں بھگدڑ، خاتون کا بازو فریکچر، 10 بےہوش
جہانیاں میں مفت آٹا پوائنٹ پر بدنظمی دیکھنے میں آئی جس سے ایک خاتون کی بازو ٹوٹ گئی 10 خواتین بے ہوش ہو گئی۔ جہانیاں میں ضلعی انتظامیہ کی ناقص حکمت عملی سے کرکٹ اسٹیدیم میں بھگدڑ مچ گئی۔بھگڈر میں اسسٹنٹ کمشنر اقراء مصطفی بھی پھنسی رہی جبکہ ریسکیو ایمبولینس میں آٹا لیکر غائب ہوگئے۔ ناقص انتظامات پر خواتین نے نگران وزیراعلی پنجاب سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیاہے۔
میاں چنوں میں سرکاری مفت آٹا بیچنے والا دکاندار گرفتار
میاں چنوں میں رمضان پیکج والا مفت آٹا فروخت کرنے والے دُکاندار کو گرفتار کر لیا گیاہے۔ پرائس کنٹرول مجسٹریٹس رانا شفیق نے سپیشل برانچ کی نشاندہی پر کاروائی کی اور تلمبہ روڈ اتفاق کریانہ سے رمضان پیکج کے 20 سے زائد آٹے کے تھیلے برآمد کئے گئے۔ دُکاندار شہریوں سے سستہ آٹا خرید کر مہنگے داموں فروخت کررہا تھا۔ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ سرکاری آٹا خریدنا اور فروخت کرنا جرم ہے, گرفتار دُکاندار نصر اللہ کے خلاف کاروائی ہوگی.
چونیاں ، اسٹنٹ کمشنر کی شہری کو بند کرانے کی دھمکیاں
چونیاں میں اسسٹنٹ کمشنر شہری کے آٹا مانگنے پر برہم ہوگئے۔ آٹا پوائنٹ پر شہریوں سے گفتگو کرتے ہوئے شہری کے سوال پر اسسٹنٹ کمشنر آپے سے باہر ہوگیا۔ شہری نے کہا سچی بات نہ کریں، اسسٹنٹ کمشنر نے جواب دیا اپنا کام کریں ورنہ تھانے بند کروا دونگا۔ شہری کو تھانے بند کروانے کی دھمکی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ پولیس اہلکار کی جانب سے شہری کو دھکے دے کر پیچھے کر دیا گیا کہ بحث نہ کرو۔ اسسٹنٹ کمشنر نے شہری کو ہی قصور وار ٹھہرا دیا کہ آپ لوگوں نے ہی رش لگایا ہوا ہے۔
https://www.pnntv.pk/uploads/digital_news/2023-03-29/news-1680082493-3943.mp4
اوچشریف، فراڈ کرنے والے 2 افراد گرفتار
اوچشریف میں مفت آٹا پوائنٹ پر فراڈ کرنے والے 2 افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ دونوں گرفتار افراد مختلف لوگوں کے شناختی کارڈ استعمال کر کے فراڈ سے آٹا وصول کر رہے تھے ۔پرائس کنٹرول مجسٹریٹ قاضی محمد نعیم
دونوں گرفتار افراد سے 187 شناختی کارڈ بھی برآمد کیے ہیں۔ دونوں فراڈیوں کو حوالہ پولیس کرکے مقدمہ کے اندراج کی درخواست جمع کرا دی گئی ہے۔