اہم ادارے کے 4 افسران نوکری سے فارغ

Mar 29, 2023 | 13:43 PM

JAWAD MALIK

ایک نیوز: نادرا کے 3 ڈائریکٹر جنرل اور 1 ایک ڈپٹی ڈائریکٹر کو نوکری سے فارغ کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق آڈٹ اعتراضات کے بعد نادرا کے چاروں افسران سے استعفے بھی لے لیے گئے ہیں۔نکالے گئے افسران میں سابق قائم مقام چیئرمین نادرا بریگیڈیئر (ر) خالد لطیف بھی شامل ہیں۔ نادرا کےفارغ کیے گئے افسران میں بریگیڈیئر (ر) طلعت، بریگیڈیئر(ر) بلال اور میجر (ر) قدوس شامل ہیں۔چاروں افسران سابق چیئرمین نادرا عثمان مبین کے دور میں مبینہ طور پر غیر قانونی بھرتی ہوئے تھے۔

مزیدخبریں