ایک نیوز ( سدھیر چودھری): ماہ رمضان کے بابرکت مہینے میں مہنگائی آسمان سے باتیں کر رہی ہے، مصالحہ جات کی قیمتوں میں ہوش ربا اضافہ ہو گیاہے۔
رپورٹ کے مطابق ہانڈی سے نکلنے والی بھینی بھینی خوشبو ہانڈی میں پکنے والی سبزی یا گوشت کی نہیں اس میں ڈآلے گئے مصالحہ جات کی ہوتی ہے جن کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرتی نظر آتی ہیں۔ کالی مرچ ہو یا لونگ، زیرہ ہو بادیا خطائی، جعفل ہو یا دار چینی ہر چیز کی قیمت 100 سے 150 فی صد بڑھ چکی ہے۔
کالی مرچ کی قیمت 400 روپے پاؤ ہو گئی ہےجبکہ لونگ کی قیمت 1200 روپے پاؤ تک پہنچ گئی ہے۔ موٹی الائچی 1200 روپے پاؤ فروخت ہو رہی ہے۔سرخ مرچ 200،سوکھا دھنیا150اوردارچینی300روپے پاؤ ہو گئی ہے۔ سفیدزیرہ400،کالازیرہ800،بادیہ خطائی1200 اورجعفل1200روپے پاؤ ہو گیا ہے۔ مکس گرم مصالحہ 1800روپے پاؤ، اجوائن 140،سونف300جبکہ سونڈ450روپے پاؤ ہو گئی ہے۔