ایک نیوز: پی ٹی آئی رہنما فواد چودھری نے سپریم کورٹ کے جج جسٹس جمال مندوخیل کے ریمارکس سےمتعلق بیان جاری کیا ہے۔
ٹوئٹر پر جاری بیان میں فواد چوہدری نے کہا کہ جسٹس مندوخیل نے آج یوٹرن لیا اور اپنے بیان کی عجیب و غریب وضاحت دی۔انہوں نے کہا کہ ان کو چاہے تھا کہ یہ مؤقف تھا تو بینچ میں بیٹھنے سے معذرت کر لیتے کہ وہ یہ بوجھ نہیں اٹھا سکتے۔
جسٹس مندوخیل صاحب نے آج U Turn لیا اور اپنے بیان کی عجیب و غریب وضاحت دی، ان کو چاہئے تھا یہ مؤقف تھا تو بنچ میں بیٹھنے سے معذرت کر لیتے کہ میں یہ بوجھ نہیں اٹھا سکتا، سپریم کورٹ کے جج کو اتنا کمزور نہیں ہونا چاہئے
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) March 29, 2023
فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ کے جج کو اتنا کمزور نہیں ہونا چاہیے۔
واضح رہےکہ آج سپریم کورٹ میں سماعت شروع ہوئی تو جسٹس جمال مندوخیل نے اپنے گزشتہ روز کے ریمارکس پر وضاحت کرتے ہوئےکہا کہ کل میرے ریمارکس پر بہت زیادہ کنفیوژن ہوئی ہے