ایک نیوز: احتساب عدالت نے پیراگون ہاؤسنگ سوسائٹی ریفرنس میں خواجہ برادران بڑا ریلیف مل گیا۔ عدالت نے محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے ریفرنس واپس نیب کو بھیج دیا۔ عدالت نے فیصلے میں کہا ہے کہ نیب ترامیم کے تحت ریفرنس واپس بھجوایا۔ نئے ترامیمی آرڈینس کے مطابق یہ کیس نیب کے دائرہ اختیار میں نہیں آتا۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق پیراگون ہاؤسنگ سوسائٹی ریفرنس میں احتساب عدالت لاہور میں پیش ہوئے۔ جہاں ان کے وکیل نے بریت کی درخواستوں پر دلائل دیے۔
وکیل امجد پرویز نے کہا کہ خواجہ سعد رفیق اور سلمان رفیق نہ پیراگون کے شئیر ہولڈرز ہیں نہ اسپانسر اور نہ ہی ڈائریکٹر۔ اس کیس میں جرم ثابت ہونے کا امکان نہیں ہے کیوں کہ جرم ہی نہیں ہے ۔ابھی تک نیب کے جتنے بھی گواہ ریکارڈ ہوئے ہیں، وہ کچھ بھی ریکارڈ پر نہیں لا سکے۔ عدالت دونوں کی بریت کی درخواستوں کو منظور کرے۔
احتساب عدالت لاہور نے خواجہ برادران کی بریت کی درخواستوں پر سماعت مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔ بعد ازاں فیصلہ سناتے ہوئے عدالت نے ریفرنس نیب کو واپس بھیج دیا۔