قصور: مریم نواز کے جلسے کیلئے اصلی شیر منگوالیا گیا

Mar 29, 2023 | 12:54 PM

ایک نیوز: مریم نواز کے تنظیمی دورے کے دوران حقیقی شیر آگیا۔ بتایا گیا ہے کہ شیر لیگی رہنما نے منگوایا ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق مریم نواز شریف کی کھڈیاں آمد سے پہلے ن لیگی رہنما نے زندہ شیر منگوا لیا۔ سٹی صدر مسلم لیگ ن رانا ارشاد خان نے شیر منگوایا۔ شیر کو ن لیگی رہنما کے ڈیرے سے کھڈیاں شہر کا چکر بھی لگوایا گیا۔

بتایا گیا ہے کہ زندہ شیر کو دیکھنے کے لیے لوگوں کی بڑی تعداد امڈ آئی۔ جلسہ مشیر برائے دفاع ملک احمد خان کروا رہے ہیں۔

مزیدخبریں