مہنگے شوق پورے کرنے کیلئے وارداتیں کرنے والا گینگ گرفتار

Mar 29, 2023 | 12:21 PM

Hasan Moavia

پی این یان:  نجی لیبارٹریوں،ڈلیوری بوائز اور کوریئر کمپنی کے نمائندوں کو لوٹنے والے گینگ کو  گرفتار کر لیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق لاہور میں نجی لیبارٹریوں،ڈلیوری بوائز اور کوریئر کمپنی کے نمائندوں کو لوٹنے والا AK47 گینگ گرفتار کرلیاگیا  ہے ایس ایس پی انویسٹی گیشن ڈاکٹر انوش مسعود نے تصدیق کر دی ہے۔  ایس ایس پی انویسٹی گیشن ڈاکٹر انوش کا کہنا ہے کہ انویسٹی گیشن پولیس نے سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے ملزمان کو گرفتار گیا ہے۔ گرفتار ملزمان میں گروہ کا سرغنہ اسامہ عرف ٹیٹو ساتھی دانیال اور بلال شامل ہیں۔

ایس ایس پی انویسٹی گیشن  کا کہناہے کہ ملزمان سے موٹر سائیکل، لاکھوں روپے نقدی، موبائل فونز اور ناجائز اسلحہ برآمد ہوا ہے۔ملزمان نے دوران تفتیش متعدد وارداتوں کا انکشاف کیا ہے۔ ملزمان کا کہنا ہے کہ مہنگے شوق پورے کرنے کےلیے وارداتیں کرتے تھے۔

مزیدخبریں