پنجاب حکومت کا بڑا اقدام، شہریوں کیلئے مفت آٹے کا اعلان

Mar 29, 2023 | 12:20 PM

ایک نیوز: پنجاب حکومت نے شہریوں کی سہولت کیلئے بڑا قدم اٹھالیا۔ 18 سال سے زائد عمر ہر شخص اب مفت آٹا حاصل کرسکتا ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت نے شہریوں کو خوشخبری سنادی۔ صوبائی حکومت نے 18 سال سے زائد عمر کے تمام شہریوں کو مفت آٹا اسکیم میں شامل کر لیا۔ 

حکومت کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ مفت آٹے کے حصول کے لئے شناختی کارڈ دکھانا لازم ہوگا۔ 18 سال سے زائد عمر کے مرد و خواتین 10 کلو  آٹے کا ایک تھیلا مفت حاصل کر سکتے ہیں۔ 

ترجمان حکومت پنجاب کے مطابق صرف مستحق خاندانوں کو ٹارگٹڈ فوڈ سبسڈی دینے کے طریقہ کار کو ختم کر دیا گیا ہے۔ اب مستحقین آٹے کے تین تھیلے اکٹھے لے سکیں گے۔ ایک خاندان کے ایک فرد کو ہی مفت آٹا ملے گا۔

مزیدخبریں