پی این یان: حسن ابدال میں سکھوں کے مذہبی تہوار بیساکھی میلہ کی تقریبات 12 سے 14 اپریل تک منعقد کی جائیں گی۔
رپورٹ کے مطابق حسن ابدال میں بیساکھی میلہ کی تقریبات 12 سے 14 اپریل تک منعقد کی جائیں گی۔ ڈی پی او اٹک آفس کی جانب سے تمام سیکیورٹی اور دیگرمتعلقہ اداروں کو مراسلہ جاری کر دیا گیا ہے۔ مراسلہ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اور ہیلتھ اتھارٹی،ڈی ایس پیز،لوکل ایڈمنسٹریشن ودیگر کو جاری کیا گیا ہے۔
بیساکھی میلہ میں شرکت کے لیےبھارت سمیت دنیا بھر سے یاتری گوردوارہ پنجہ صاحب کا دورہ کرینگے۔ مراسلہ میں سیکیورٹی اداروں کو سکھ یاتریوں کے لیے سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کرنے کی ہدایات کی گئی ہے۔ یاتریوں کی آمد پر ریلوے اسٹیشن حسن ابدال پر بھی سیکیورٹی کے سخت اقدامات کیے جائیں گے۔
ڈی پی او اٹک کا کہناہے کہ یاتریوں کی سیکیورٹی کے حوالے سے کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائیگی۔اسی حوالے سے ڈی پی او اٹک آفس کی جانب سے تمام سیکیورٹی اداروں سمیت دیگرمتعلقہ کو مراسلہ جاری کر دیا گیا ہے۔