بے ہوشی کا انجیکشن لگا کر مریضہ کو لوٹنے والی ڈاکٹر گرفتار

Mar 29, 2023 | 11:32 AM

Hasan Moavia

ایک نیوز:کراچی سول ہسپتال میں مریضہ کو بے ہوشی کا انجیکشن لگا کر لوٹنے والی ڈاکٹر کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ 

رپورٹ کے مطابق کراچی کے سول اسپتال میں جعلی ڈاکٹر نے مریضہ کو بے ہوشی کا انجکشن  لگا کر لوٹ لیا۔ جس کے بعد ہسپتال انتظامیہ اور سیکیورٹی نے سی سی ٹی وی فوٹیجز کی مدد سے ملزمہ کو پکڑ لیا۔

ملزمہ نے 17 مارچ کو سول ہسپتال کے کارڈیو وارڈ میں بے ہوشی کا انجیکشن لگا کر مریضہ کو لوٹ لیا تھا۔متاثرہ مریضہ نے سول ہسپتال انتظامیہ کو واردات  کے بارے میں شکایت کی تھی۔انتظامیہ کی جانب سے سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے جعلی لیڈی ڈاکٹر کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ ملزمہ رقیہ لیب کورٹ پہن کر ہسپتال آئی تھی اور بیہوشی کا انجیکشن لگا کر مریضہ کو لوٹ لیا تھا۔ گرفتار جعلی خاتون ڈاکٹر  کے بیگ سے بے ہوشی کے انجیکشن اور موبائل فون برآمد ہوا ہے۔ پولیس نےمتاثرہ خاتون کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا ہے۔ 

مزیدخبریں