تعلیمی اداروں میں منشیات سپلائی کرنے والا گروہ گرفتار

Mar 29, 2023 | 10:52 AM

Hasan Moavia

ایک نیوز:اے این ایف  نے منشیات کیخلاف ملک بھر میں کریک ڈاؤن کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے   تعلیمی اداروں میں طلباء کو چرس مہیا کرنے میں مُلوث 3  ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے ۔ 

رپورٹ کے مطابق اے این ایف  کا منشیات کے خلاف ملک بھر میں کریک ڈاؤن کا سلسلہ جاری ہے۔ اے این ایف نے باچا خان انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر  پشاور سے دبئی جانے والے ملزم کے پیٹ سے 3 چرس برآمد کی ہے جس میں بنوں کے رہائشی ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

اے این ایف نے ہری پور سے مانسہرہ منشیات سمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی ہے۔ اے این ایف نے ہری پور میں 3 مختلف کارروائیوں کے دوران کے ہری پور کے رہائشی 3 ملزمان سے مجموعی طور پر 2 کلو 15 گرام چرس برآمد کی ہے،ملزمان تعلیمی اداروں میں طلباء کو چرس مہیا کرنے میں ملوث تھے۔ 

اے این ایف نے  کارروائی کرتے ہوئے زیرو لائن تورخم بارڈر کے قریب پلاسٹک کے تھیلوں سے 26 کلو 600 گرام چرس برآمد کی ہے۔ اے این ایف اور ایف سی نے خیبر میں مشترکہ کاروائی کے دوران پلاسٹک کے تھیلوں سے 22 کلو چرس برآمد کی ہے۔ 

اے این ایف اور ایف سی کی بلوچستان نوشکی میں مشترکہ کاروائی کرتے ہوئے596 کلو چرس برآمد کی ہے۔ انسدادِ منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

مزیدخبریں