ایک نیوز: جہانیاں میں مفت آٹا پوائنٹ پر بدنظمی دیکھنے میں آئی جس سے ایک خاتون کی بازو ٹوٹ گئی 10 خواتین بے ہوش ہو گئی۔
ایک نیوز: جہانیاں میں ضلعی انتظامیہ کی ناقص حکمت عملی سے کرکٹ اسٹیدیم میں بھگدڑ مچ گئی۔بھگڈر میں اسسٹنٹ کمشنر اقراء مصطفی بھی پھنسی رہی جبکہ ریسکیو ایمبولینس میں آٹا لیکر غائب ہوگئے۔ ناقص انتظامات پر خواتین نے نگران وزیراعلی پنجاب سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیاہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز مفت آٹا لینے کی دوڑ انسانی زندگیاں نگلنے لگی خاتون سمیت 2 افراد جان کی بازی ہار گئے تھے۔
ساہیوال، قائد اعظم اسٹیڈیم میں آٹا پوائنٹ پر بھگدڑ مچنے اور پولیس تشدد سے ایک خاتون جان کی بازی ہار گئی تھی جبکہ 19 افراد زخمی ہو گئے۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 اور پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی ۔ ریسکیو ذرائع کا کہنا تھا کہ زخمیوں میں 18 خواتین اور ایک مرد شامل ھے جبکہ مزید ہلاکتوں کا خدشہ ہے۔
شیخوپور تھانہ سٹی مریدکے کی حدود میں بھی فری آٹا لینے آیا شہری جان کی بازی ہار گیا تھا۔منظور نامی شہری فری آٹا پوائنٹ سے آٹا لے کر باہر نکل کہ حبس اور بد انتظامی کی وجہ سے طبیعت خراب ہو گئی ۔اچانک طبیعت خراب ہونے سے شہری موقع پر ہی جان کی بازی ہار گیا۔ شہری کی ہلاکت کی خبر سنتے ہی انتظامیہ کی دوڑیں لگ گئیں۔