پتوکی میں پولیس مقابلہ، 1 ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار

پتوکی میں پولیس مقابلہ، 1 ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار

ایک نیوز: پتوکی میں پولیس مقابلہ دیکھنے میں آیا جس میں ایک ڈاکو  کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا جبکہ 2 ڈاکو فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ 

رپورٹ کے مطابق تھانہ صدر پتوکی کے علاقہ بھونیکی موڑ کے قریب پولیس مقابلہ دیکھنے میں آیا جس میں ایک ڈاکو کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا ہے جبکہ تین ڈاکو  فرار میں ہونے میں کامیاب ہو گئے ہیں، ڈاکو سے پمپ ایکشن برآمد ہوا  ہے۔ 

 تھانہ صدر پتوکی پولیس زیر حراست ڈاکو یاسین عرف سپ کو ریکوری کیلئے لیکر جا رہی تھی کہ  زیر حراست ڈاکو کے 3/4 ساتھی پولیس پارٹی پر ملزم کو چھڑانے کی نیت سے حملہ آور ہو گئے۔  ڈاکوؤں کی فائرنگ سے ان کا ایک اپنا ساتھی ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیاہے۔   گرفتار ڈاکو کی شناخت جہانگیر عرف جہانگیری کے نام سے ہوئی جس کو برائے علاج معالجہ ٹی ایچ کیو ہسپتال پتوکی منتقل کر دیا گیا ہے۔ 

گرفتار زخمی ڈاکو تھانہ صدر پتوکی، صدر پھولنگر اور سرائے مغل پولیس کو 10 سے زائد ہاؤس ڈکیتی اور روڈ رابری کی وارداتوں میں مطلوب تھا۔  تھانہ صدر پتوکی پولیس نے زخمی ڈاکو سے پمپ ایکشن برآمد کر کے فرار ملزمان کی گرفتاری کیلئے ٹیمیں تشکیل دے دی ہیں۔