ایک نیوز: پنجاب میں انتخابات ملتوی کرنے کے معاملے پر لاہور ہائیکورٹ بار نے بڑا قدم اٹھا لیا۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب میں الیکشن ملتوی کرنے کے معاملے پر لاہور ہائیکورٹ بار کے زیراہتمام آل پاکستان وکلاء کنونشن کا انعقاد آج ہوگا۔
یاد رہے کہ لاہور ہائیکورٹ بار کے ہنگامی اجلاس میں آل پاکستان وکلاء کنونشن منعقد کرنے کا فیصلہ کیاگیا تھا۔ ذرائع کے مطابق وکلاء کنونشن، رول آف لاء اور الیکشن کمیشن کے اعلان کے خلاف منعقد ہوگا۔
لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر اشتیاق اے خان نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ پاکستان بھر کے وکلاء سے میری اپیل ہے وہ کنونشن میں شریک ہوں۔ پاکستان وکلاء کنونشن میں آئندہ کا لائحہ عمل دیں گے۔ انہوں نے واضح کیا کہ وکلاء آئین اور قانون کی پاسداری چاہتے ہیں۔