ایک نیوز: لاہور کے علاقے سے فرارہونے والا خطرناک اشتہاری ملزم پولیس مقابلے میں ہلاک ہو گیا۔
رپورٹ کے مطابق لاہور،ساندہ کے علاقے سے فرارہونے والا خطرناک اشتہاری ملزم چوہنگ کےعلاقے میں پولیس مقابلے کے دوران مارا گیا جس کے بعد پولیس نے لاش مردہ خانے جمع کروا دی
سی ائی اے اقبال ٹاؤن کےانسپکٹر محمد طارق نے زیر حراست ملزم علی رضا کھوکھر سے تفتیش کی جس میں ملزم نے انکشاف کیا کہ موبائل اور پسٹل 30 بور ٹی نمبر4 ساندہ میں کسی جگہ چھپایا ہے۔ سی ائی اے کا انسپکٹر طارق ملازمین اورملزم کے ہمراہ ٹی نمبر چار پر پہنچے دو نا معلوم موٹر سائیکل سوار پرچار کس مسلح نےفائرنگ شروع کر دی ملزمان نے سرکاری رائفل ایس ایم جی بھی چھین لی اور ملزم علی رضا کو ہتھکڑی سمیت لے گئے۔
تھانہ ساندہ میں ملزمان خلاف فوری مقدمہ نمبر 1024/23/ 324/186/353/392 درج کر لیاگیا پولیس ملزمان کا پیچھا کرتی رہی اور چوہنگ کےعلاقے میں دوبارہ پولیس اور ملزمان کی فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس میں ملزم علی رضا ساتھیوں کی فائرنگ سے مارا گیا خطرناک ملزمان کی دو بار جدید اسلحہ سے پولیس پر فائرنگ سے اہلکار معجزانہ طور پر محفوظ رہے۔ ملزم ساتھی کی لاش چھوڑ کر فرار ہو گئے