حسان نیازی کیخلاف مقدمات: عدالت نے فوری سماعت کی استدعا مسترد کردی

Mar 29, 2023 | 09:57 AM

ایک نیوز: پی ٹی آئی کو بڑا جھٹکا۔ عدالت نے حسان نیازی کی درخواست مسترد کردی۔

تفصیلات کے مطابق سندھ ہائی کورٹ نے سابق وزیر اعظم عمران خان کے فوکل پرسن حسان نیازی کے خلاف مقدمات کے اندراج کے خلاف دائر حفیظ اللہ نیازی کی درخواست کو کل سماعت کیلئے مقرر کر دیا ہے۔ 

ہائی کورٹ کے دو رکنی بینچ نے فوری سماعت کی درخواست پر کل دلائل دینے کی ہدایت کر دی ہے۔ عدالت نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ آج کیسز کا دباؤ زیادہ ہے، آپ کل فوری سماعت کے معاملے پر دلائل دیں۔

درخواست میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ بیٹے کے خلاف مقدمات کی تفصیلات فراہم کی جائیں۔ حسان نیازی کے خلاف مقدمات خارج کیے جائیں۔ ایک ہی معاملے کی ایک سے زیادہ ایف آئی آر نہیں درج کی جاسکتیں۔

تحریک انصاف کے وکیل ظہور محسود ایڈووکیٹ کا کہنا ہے کہ ہم نے عدالت سے درخواست کی کہ یہ معاملہ ایک وکیل کا ہے۔ عدالت نے فوری سماعت کے لئے کل طلب کرلیا ہے۔ 

مزیدخبریں