بارش برسانے والا سسٹم پنجاب میں داخل، بھکر اور منکیرہ میں بارش

بارش برسانے والا سسٹم پنجاب میں داخل، بھکر اور منکیرہ میں بارش

ایک نیوز: آج ملک میں مغربی ہواؤں کا سلسلہ داخل  ہونے کا امکان ہے جس کے بعد  ملک بھر میں بارش کا  امکان ہے۔ 

رپورٹ کے مطابق  مغربی ہواؤں کا سلسلہ آج سے مغربی بلوچستان میں داخل ہونے کا امکان ہے جس کے زیر اثر آج سے کراچی سمیت سندھ کے مختلف اضلاع میں ہلکی بارش کا امکان ہے۔

آج شہر کا مطلع جزوی ابر آلود رات کے اوقات میں بوندا باندی، کہیں ہلکی بارش ہوسکتی ہے۔  کراچی کا موجودہ درجہ حرارت 27 ڈگری سینٹی گریڈ ہے اور ہوا میں نمی کا تناسب   56  فیصد ہے۔شہر کا کم سے کم سے درجہ حرارت 23.9 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 30 سے 32 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کی توقع ہے۔جنوب مغربی سمت سے ہوا کی رفتار 10 ناٹیکل مائل ہے۔

صوبائی دارالحکومت لاہور میں گرمی کی حدت برقرار ہے اور سورج اب و تاب سے چمک رہا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق درجہ حرارت 28 ڈگری سینٹی گریڈ کو چھوئے گا جبکہ آج سے رات بارش برسانے والا نظام پاکستان میں داخل ہو گا جو 31 مارچ سے پاکستان کے مختلف حصوں میں گرج چمک کے ساتھ برسے گا۔

دوسری جانب منکیرہ،حیدرآبادتھل،گوہروالہ اور مضافاتی علاقوں میں ہلکی ہلکی بارش کا سلسلہ جاری ہے۔  موسم خوشگوار  ہونے سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا ہے۔ دوسری جانب منکیرہ میں بارش کے باعث گندم اور کی فصل کو نقصان کا اندیشہ ہے۔