مادروطن پر جان نچھاور کرنے والے عظیم سپوت کیپٹن کاشان علی کو قوم کا سلام

مادروطن پر جان نچھاور کرنے والے عظیم سپوت کیپٹن کاشان علی کو قوم کا سلام
کیپشن: Salutations of the nation to the great captain Kashan Ali who laid down his life for the motherland(file photo)

ایک نیوز: شہدائے پاکستان ہمارا فخر۔ پاک فوج کی وطن عزیز کے دفاع کیلئے قربانیاں دینے کا سلسلہ جاری ہے۔ وطن کی حرمت کیلئے جان کا نذرانہ پیش کرنے والے عظیم سپوت کیپٹن کاشان علی ان میں سے ایک ہیں۔ 

تفصیلات کے مطابق کیپٹن حافظ کاشان علی نے لائن آف کنٹرول پر مادرِ وطن کا دفاع کرتے ہوئے 8 اگست 2022 کو جام شہادت نوش کیا۔ وہ ایک فرض شناس اور بے باک آفیسر تھے۔ جنہوں نے لائن آف کنٹرول پر جرات اور بہادری سے مادرِ وطن کا دفاع کرتے ہوئے 8 اگست 2022 کو جام شہادت نوش کیا۔ 

جدائی کے لمحے بہت کربناک ہیں، ماں کی آغوش تو بہت چھوٹی ہے، کیپٹن کاشان شہید کی والدہ کہتی ہیں کہ اللہ تعالیٰ نے میرے بیٹے کو شہادت کے لئے منتخب کیا، یہ میرے لئے فخر کی بات اور شکر کا مقام ہے۔ میرا بیٹا اپنی بہنوں سے کہا کرتا تھا کہ میں ایک دن پرچم میں لپٹ کر آؤں گا۔ 

والد کیپٹن کاشان شہید نے کہا کہ میر ے بیٹے کو شہادت کابہت شوق تھا۔