پاکستانی ڈرائی فروٹ اورمصالحہ جات اسرائیلی مارکیٹ میں فروخت

Mar 29, 2023 | 08:20 AM

ایک نیوز:پاکستانی ڈرائی فروٹ اورمصالحہ جات اسرائیلی مارکیٹ میں فروخت ہونے لگے۔
پاکستانی یہودی شہری فشیل بن خالد نےسماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک ویڈیو پوسٹ کی ہے جس میں پاکستانی مصالحے ، کھجوریں اور دیگر سامان یہودی مارکیٹ میں فروخت کیلئے  دیکھائے جارہے ہیں۔

فشیل بن خالد کا کہنا تھاکہ میں نے پاکستان سے فوڈ پروڈکٹ کا پہلا بیج اسرائیل برآمد کیا ہے جس میں کھجوریں، خشک میوہ جات اور مصالحے شامل ہیں۔

مزیدخبریں