ایک نیوز:آسٹریلوی ریاست وکٹوریہ کے درالحکومت میلبرن کے قریب ایسٹ لنک ہوٹل ہے یا آرٹ کا نمونہ یہ عمارت مسافروں کوحیران کردیتی ہے۔
تفصیلات کے مطابق موٹروے سے گزرنے والے مسافروں کویہ تاثرملتاہے کہ ہوٹل میں کئی درجن رہائشی کمرے ہونگے، مگر آپ یہ جان کر حیران ہوں گے کہ اس ہوٹل میں قیام کیلئے کمرہ حاصل کرنا ممکن نہیں!
2007میں تعمیراتی کام مکمل ہونے والے اس ہوٹل کانام ’’ ہوٹل ایسٹ لنک ‘‘ہے
وہاں سے گزرنے والے مسافرعمارت کے قریب جاکررکتے ہیں اورپھرکچھ ہی دیرکے بعد حیران و پریشان ہوکر دوبارہ اپنی گاڑیوں میں بیٹھ کر روانہ ہوجاتے ہیں۔ وجہ یہ ہے کہ ’’ ہوٹل ایسٹ لنک‘‘ دراصل ہوٹل نہیں بلکہ آرٹ کا نمونہ ہے جسے آرٹسٹ کیلم مورٹن نے ڈیزائن کیا ہے اورتعمیر کرایا ہے۔
موٹروے سے گاڑیوں میں گزرتے ہوئے مسافرعمارت اوراس پر لکھا نام دیکھ کراسے ہوٹل ہی سمجھ بیٹھتے ہیں۔ رات کے وقت عمارت کی کچھ کھڑکیوں میں روشنی بھی نظر آتی ہے جس سے یہ تاثر ملتا ہے کہ ان کمروں میں مسافر مقیم ہیں لیکن اس عمارت میں سرے سےکوئی کمرہ نہیں ہے، کیونکہ عمارت بس آرٹ کا ایک نمونہ ہے۔
مسافروں کو پہلی نظر میں یہ عمارت ہوٹل ہی معلوم ہوتی ہے، مگر تھوڑا سا غور کرنے پر وہ جان سکتے ہیں کہ اس عمارت کی ساخت بالخصوص گراؤنڈ فلور کی ساخت ہوٹلوں والی نہیں ہے۔ پھر یہ سوال بھی ان کے ذہنوں میں پیدا ہوتا ہوگا کہ یہ عمارت ویرانے میں کیوں کھڑی ہے جہاں آس پاس کوئی دوسری عمارت بھی نہیں ہے۔
ایسٹ لنک ہوٹل ہے یا آرٹ کا نمونہ
Mar 29, 2023 | 08:05 AM