ایک نیوز: برطانیہ پراسرارچیزوں سے شہرت پانے والے عجائب گھرمیں ایک پراسرارترین گڑیا موجودہے۔جس پرمالک کے بال لگے ہیں اوراسی کی شیشے والی آنکھیں نصب کی گئی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق1930 میں جارج نامی گڑیابنائی گئی تھی جوناٹنگھم کے آسیبی عجائب گھرمیں عرصے سے رکھی ہے۔ گڑیا دیکھنے میں بھی عجیب وغریب ہے اوراس میں مردہ انسان کے بال لگے ہیں۔
ہانٹیڈ میوزیم کی شریک بانی میری ویسن نے اپنے شوہر کی مدد سے 2018 میں یہ میوزیم بنایا تھا۔ ایک پروگرام میں جارج کو دکھایا گیا ہے۔ اس کی روشن نیلی آنکھیں، چہرے کے خدوخال اور بکھرے بال بہت عجیب لگتےہیں۔ اس زمانے میں لوگ یادگاری گڑیائیں بنایا کرتے تھے۔ اب اس پر مالک کے اصلی بال اور شیشے کی آنکھیں بھی لگی ہیں۔