ایک نیوز:تجارتی سرگرمیوں میں اضافہ،گوادربندرگاہ نے تمام ریکارڈ توڑ دئیے۔
حکام کاکہناہےکہ گوادربندرگاہ کے ذریعے روس سے گندم کی درآمدکاسلسلہ جاری ہے۔بندرگاہ پرگندم لانے والے 9جہازوں میں سے اب تک4جہازلنگراندازہوچکے ہیں جن میں ایم وی لیلا چنئی، ایم وی رچ، ایم وی ویروڈا اور ایم وی ڈوراڈو شامل ہیں۔
حکام کامزیدکہنا ہے کہ بہت سی مشکلات کے باوجود، گوادر بندرگاہ گزشتہ 25 دن میں روس سے دو لاکھ میٹرک ٹن گندم کی درآمدکو تیزی سے نمٹانے کیلئے کوشاں ہے، گوادر پورٹ پر لگ بھگ 250000 میٹرک ٹن گندم باقی ہے۔
گوادربندرکے ترجمان کاکہناہے کہ بندرگاہ پر 2 مارچ سے جب پہلا جہاز لنگر انداز ہوا تو گندم کے اخراج اور ترسیل کیلئےصفر ہینڈلنگ نقصان دیکھا ۔
وزارت نیشنل فوڈ سیکیورٹی اینڈ ریسرچ کاکہناہےکہ گوادر پورٹ سے جی ٹو جی انتظامات کے تحت مختص کردہ ملین میٹرک ٹن گندم کو اٹھانے کیلئے این ای سی مختصر ترین اور قابل عمل راستے سے پاسکو اسٹوریج سینٹرز تک گندم پہنچا رہا ہے۔
تجارتی سرگرمیوں میں اضافہ،گوادربندرگاہ نے تمام ریکارڈ توڑ دئیے
Mar 29, 2023 | 07:01 AM