سعودی حکومت کا گداگروں کے خلاف سخت کارروائی کااعلان 

سعودی حکومت کا گداگروں کے خلاف سخت کارروائی کااعلان 
کیپشن: The announcement of strict action against the donkeys by the Saudi government

ایک نیوز:سعودی حکومت نے گداگروں کے خلاف سخت کارروائی کرنےکااعلان کردیا۔
تفصیلات کےمطابق سعودی عرب میں گداگری جیسی لعنت کےخلاف اقدامات کوسخت کردیا گیا ۔اس حوالے سے سخت ہدایت نامہ بھی جاری کردیاگیاہے۔
سعودی پبلک پراسیکیوشن کاسماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹرپرکہناہے کہ کسی شخص کوبھیک مانگنے کیلئے کرایہ پر رکھنا۔اسے گداگری سےمنسلک کرنا،کسی دوسرے کومنتقل کرنا،یہ بھیک مانگنے والے کو پناہ دیناممنوع ہے۔
سعودی پبلک پراسیکیوشن کامزیدکہناہے کہ گداگری یا اس سے منسک کوئی بھی طرزعمل ان بڑے جرائم میں شامل ہےجن کیلئےگرفتاری کی ضرورت ہوتی ہے ۔
پبلک پراسیکیوشن کاکہناہے کہ ان کارروائیوں میں ملوث ہونےکی سزا میں 15سال تک قید اور10 لاکھ ریال تک کا جرمانہ شامل ہے۔