ایک نیوز:سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹرکے مالک ایلون مسک ٹویٹرکوبھی کمائی کاذریعہ بنانے کیلئے پرعزم ہے۔
تفصیلات کےمطابق ایلون مسک کاکہناہے کہ آنے والے دنوں میں پولزمیں ووٹ کاحق صرف ٹوئٹربلیوکے صارفین کوہوگا۔ مگر عام صارفین کو زیادہ بڑا دھچکا ایک اور تبدیلی سے لگے گا۔ جس کے باعث مستقبل قریب میں ٹوئٹر بلیو استعمال نہ کرنے والوں کی ٹوئٹس وائرل نہیںہونگے۔
ایلون مسک نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹرپر ٹویٹ کی کہ 15اپریل کے بعد سے الگورتھم کی جانب سے تجویز یا ریکومینڈ کی جانے والی ٹوئٹس میں عام صارفین کے اکاؤنٹس کو مدنظر نہیں رکھا جائے گا۔ صرف ویری فائیڈ اکاؤنٹس کی ٹوئٹس ہی فار یو ٹیب میں دکھائی جائیں گی۔
ٹوئٹر میں فار یو ٹیب بنیادی طور کمپنی کے الگورتھم کی جانب سے تجویز کیے گئے مواد پر مبنی ہوتی ہے اور اس میں صارف کے اپنے فالوورز کی ٹوئٹس سے زیادہ دیگر ایسے اکاؤنٹس کو ترجیح دی جاتی ہے جو الگورتھم کے خیال میں صارف کو زیادہ دلچسپ محسوس ہو سکتے ہیں۔ تو اس نئی تبدیلی کے بعد عام صارفین کی ٹوئٹس کی ریچ محدود ہو جائے گی اور ان کی ٹوئٹس کا وائرل ہونے کا امکان نہ ہونے کے برابر ہوگا۔
ایلون مسک کامزیدکہناہے کہ یہی حقیقی طریقہ ہے جس سے آرٹی فیشل انٹیلی جنس بوٹس کے غلبے کو روکا جا سکتا ہے۔
ٹویٹربلیوٹک نہ حاصل کرنے والوں کے مسائل میں اضافہ
Mar 29, 2023 | 05:29 AM