لزبن میں اسلامک سینٹرپرحملہ،دوخواتین جاں بحق

لزبن میں اسلامک سینٹرپرحملہ،دوخواتین جاں بحق
کیپشن: Attack on Islamic center in Lisbon, two women killed

ایک نیوز:پرتگال کے شہرلزبن میں اسلامک سینٹرپرچاقوبردارشخص  نےحملہ کرکے دوخواتین کو جاں بحق کردیا۔
تفصیلات کے مطابق پرتگال کےشہرلزبن میں ایک اسلامک سینٹرپرچاقوبردارشخص نے دوخواتین پرحملہ کردیااورچاقوکے وارسے دونوں خواتین کوموت کے گاٹ اتاردیا۔
ترجمان پولیس کاکہناہے کہ پہلے حملہ آور کو گھیرا اور سرینڈر کرنے کا کہا ، بات نہ ماننے پر انہیں مجبوراً گولی چلانی پڑی۔جس کے باعث حملہ آوارزخمی ہوگیااوراس کوگرفتارکرلیاگیا۔دوران تلاشی حملہ آوارسے آلہ قتل بھی برآمدکرلیا گیا۔
پرتگالی وزیراعظم انتونیو کوسٹا نے واقعے پر اظہار افسوس کرتے ہوئے متاثرہ خاندانوں سے تعزیت کی ہے۔
وزیراعظم کاکہناہے کہ حکام واقعے کی تحقیقات کر رہے ہیں۔ واقعے کے محرکات کے حوالے سے فی الحال کچھ کہنا قبل از وقت ہوگا۔ حملے میں دو خواتین جاں بحق ہوئی ہیں۔ ایک خاتون کی عمر 49 برس بتائی جا رہی ہے جو پرتگال میں مہاجرین کی معاونت کرنے والے آغا خان فاؤنڈیشن کی منیجر تھیں ۔جبکہ دوسری خاتون کی عمر 24 برس بتائی گئی ہے جو سینٹر میں بطور رضا کار فرائض انجام دے رہی تھیں۔ 
حکام کاکہناہے کہ مبینہ حملہ آور کا تعلق افغانستان سے ہے اور اس کی تین بیٹیاں بھی اسی سینٹر میں زیر تعلیم ہیں۔
اسلامک سینٹر کے ترجمان کاکہناہے کہ انہیں اس واقعے کے محرکات کے حوالے سے کوئی اطلاع نہیں۔