ویرات کوہلی انوشکاشرماکوسرپرائزدینےمیں ناکام

ویرات کوہلی انوشکاشرماکوسرپرائزدینےمیں ناکام
کیپشن: Virat Kohli failed to surprise Anushka Sharma

ایک نیوز:بھارتی کرکٹرویرات کوہلی اہلیہ اداکارہ انوشکاشرماکوسرپرائزدینےمیں ایک بارپھرناکام ہوگئے۔
تفصیلات کےمطابق سپورٹس آنرز2023کی منعقدہ تقریب میں بھارتی سٹارکرکٹر ویرات کوہلی اوراداکارہ انوشکاشرما نے شرکت کی۔دونوں نے اپنی زندگی سے متعلق متعددسوالات کے جوابات دئیے۔
 انوشکا شرما کا کہنا تھا کہ ویرات اکثر مجھے سرپرائز دینے کیلئے منصوبے بناتے رہتےہیں۔لیکن سرپرائزصرف منصوبے کی حدتک ہی رہتاہے ۔کیونکہ مجھے ان کے سرپرائزکااکثرپہلے ہی پتا چل جاتاہے۔
 ویرات کوہلی کا کہنا تھا کہ حال ہی میں اپنی اہلیہ کوسرپرائردینے کامنصوبہ بنایاتھالیکن اس میں ناکامی ہوگئی۔
کرکٹر کا مزیدکہنا تھا کہ انوشکا حال ہی میں بنکاک شوٹنگ سے واپسی آئی تومیں نے اداکارہ کوسرپرائردینے کاارادہ کیا۔انوشکانے مجھے ائیرپورٹ آنے سے روکاتھا اورگھرپررہنے کاکہاتھا۔
ویرات کا کہنا تھا کہ مجھ  سےغلطی ہوگی کے میں نے انوشکاکومسیج کرکے پوچھ لیا کہ کیاآپ کاجہازلینڈ ہوگیاہے ؟ اور جب میں ائیرپورٹ پہنچا تو انوشکا اس سرپرائز کو پہلے ہی سمجھ چکی تھی۔