ایک نیوز:وفاقی حکومت کے احکامات کی روشنی میں پنجاب حکومت نےاسٹریٹ لائٹس کو آٹو سوئچنگ پرتبدیل کرنے کی منظوری دے دی ۔
پنجاب پاورڈویژن کےمطابق اسٹریٹ لائٹس آٹو سوئچنگ منصوبےپرتمام صوبے عمل کرتے ہیں تو27 کروڑ90 لاکھ ڈالرزسالانہ بچت ہوگی۔
دستاویزات کےمطابق پنجاب میں چھ لاکھ اٹھارہ ہزاراسٹریٹ لائٹس سالانہ سترگیگا واٹ آورزبجلی استعمال کرتی ہیں،پنجاب حکومت سٹریٹ لائٹس بجلی بلوں کی مد میں سالانہ 3 ارب 88 کروڑ کا شیئر ادا کر رہی ہے۔جبکہ باقی رقم وفاق کی جانب سے ادا کی جاتی ہے۔
توانائی بحران کے پیش نظرمحکمہ بلدیات ،کوآرپریٹیو،محکمہ ہائوسنگ ایند پبلک ہیلتھ انجیئرنگ اورتمام ایڈمنسٹریٹرزمیٹرہولیٹن کارپوریشز کو عملدرآمد کے احکامات دے دیے گئے ہیں۔