صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا

Mar 29, 2021 | 19:17 PM

admin
اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان کے بعد صدر مملکت عارف علوی کا بھی کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا ہے، جس کے بعد انہوں نے خود کو قرنطینہ کر لیا ۔

صدرمملکت عارف علوی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام کے ذریعے کو قوم کو آگاہ کیا ۔ اپنے پیغام میں صدر عارف علوی نے کہا کہ میرا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔میں نے کورونا ویکیسن بھی لگوائی تھی تاہم اینٹی باڈیز دوسری ڈوز لگنے کے بعد بننا شروع ہوتی ہے جو کہ ایک ہفتے تک لگے گی۔


انہوں نے کہا کہ سب لوگ احتیاط جاری رکھیں۔اللہ کورونا میں مبتلا تمام افراد کو شفا نصیب کرے۔ انہوں نے اپنی ٹویٹ میں قرآن پا ک کی آیت اور ترجمہ بھی شیئر کیا ہے۔

واضح رہے کہ 20 مارچ کو وزیراعظم عمران خان کا کورونا ٹیسٹ مثبت اآیا تھا جس کے بعد انھوں نے خود کو گھر پر ہی قرنطینہ کرلیا تھا ۔ معاون خصوصی ڈاکٹر فیصل سلطان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر وزیراعظم عمران خان کے کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کی تصدیق کی ۔ ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کو کچھ علامات محسوس ہوئی تھی ، جس پر انھوں نے کورونا ٹیسٹ کرایا۔

مزیدخبریں