صدرمملکت عارف علوی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام کے ذریعے کو قوم کو آگاہ کیا ۔ اپنے پیغام میں صدر عارف علوی نے کہا کہ میرا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔میں نے کورونا ویکیسن بھی لگوائی تھی تاہم اینٹی باڈیز دوسری ڈوز لگنے کے بعد بننا شروع ہوتی ہے جو کہ ایک ہفتے تک لگے گی۔
وازا مرضت فھوا یشفین
اور جب میں بیمار ہوتا ہوں تو وہی شفا دیتا ہے
I have tested positive for Covid-19. May Allah have mercy on all Covid affectees. Had 1st dose of vaccine، but antibodies start developing after 2nd dose that was due in a week. Please continue to be careful.
— Dr. Arif Alvi (@ArifAlvi) March 29, 2021
انہوں نے کہا کہ سب لوگ احتیاط جاری رکھیں۔اللہ کورونا میں مبتلا تمام افراد کو شفا نصیب کرے۔ انہوں نے اپنی ٹویٹ میں قرآن پا ک کی آیت اور ترجمہ بھی شیئر کیا ہے۔
واضح رہے کہ 20 مارچ کو وزیراعظم عمران خان کا کورونا ٹیسٹ مثبت اآیا تھا جس کے بعد انھوں نے خود کو گھر پر ہی قرنطینہ کرلیا تھا ۔ معاون خصوصی ڈاکٹر فیصل سلطان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر وزیراعظم عمران خان کے کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کی تصدیق کی ۔ ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کو کچھ علامات محسوس ہوئی تھی ، جس پر انھوں نے کورونا ٹیسٹ کرایا۔