ایک نیوز:اسلام آبادمیں تحریک انصاف کاجلسہ چیئرمین پی ٹی آئی گوہرخان نے19رکنی کمیٹی تشکیل دےدی۔
تفصیلات کےمطابق چیئرمین تحریک انصاف گوہر خان نے 6جولائی کواسلام آباد جلسے کیلئے 19 رکنی مرکزی کمیٹی بنا دی ۔
گوہر خان کمیٹی کے ہیڈ اور صدر اسلام آباد عامرمغل کمیٹی کے کنوینر ہوں گے، کمیٹی ممبران میں عمرایوب، شبلی فراز،رؤف حسن اور اسد قیصر شامل ،شعیب شاہین، علی بخاری، خالد خورشید اور ملک تیمور کمیٹی کا حصہ ہونگے، شہریار ریاض، کنول شوذب،راجہ وحید،اخونزادہ یوسفزئی کمیٹی کا حصہ ہیں۔ الیاس مہربان، قاضی تنویر،نیازاللہ نیازی، محسن شہریار، راشدمحمود کمیٹی کا حصہ ہیں۔
جلسے کی این او سی نہ ہونے کی صورت میں شعیب شاہین، علی بخاری اور نیاز اللہ نیازی ہائیکورٹ میں کیس کی پیروی کریں گے۔ جلسہ ڈی سی اسلام آباد کے ساتھ طے شدہ جگہ پر 6جولائی کی شام ہو گا۔ جلسہ مین پشاور روڈ ترنول چوک میں کیا جائے گا ۔ کمیٹی جلسے کے انتظامی معاملات سمیت تمام معاملات کا جائزہ لے گی۔