بجٹ اورآئی ایم ایف سےمتعلق افواہیں بےبنیاد ہیں،فیصل واوڈا

Jun 29, 2024 | 22:46 PM

ایک نیوز:سینیٹرفیصل واوڈانےکہاہےکہ پاکستان بجٹ اورآئی ایم ایف سےمتعلق افواہیں بےبنیاداورجھوٹی ہیں۔
تفصیلات کےمطابق سینیٹرفیصل واوڈانےاپنےسوشل میڈیاایکس سابق(ٹوئٹر)پرایک پیغام جاری کیاجس میں ان کاکہناتھاکہ اس میں کسی قسم کی کوئی صداقت نہیں ہے۔ پاکستانی بجٹ اورآئی ایم ایف سےمتعلق افواہیں بےبنیاداورجھوٹی ہیں۔

فیصل واوڈاکامزیدکہناتھاکہ اس پراپیگنڈہ اور من گھڑت افواہوں سے پاکستان کو نقصان پہنچانے والوں کیخلاف سخت قانونی ایکشن لیا جائیگا۔ انتشاری ٹولے اس سے جڑے منصوبہ ساز اور سہولت کاری کرنے والوں کے گرد گھیرا تنگ کیاجائے۔

مزیدخبریں