لاہورمیں بارش انتظامیہ متحرک ،ڈی سی کامختلف علاقوں کادورہ 

لاہورمیں بارش انتظامیہ متحرک ،ڈی سی کامختلف علاقوں کادورہ 
کیپشن: Rain management active in Lahore, DC visits different areas

ایک نیوز:لاہورمیں بارش کےبعدانتظامیہ متحرک ہوگئی،ڈی سی نےشہرکےمختلف علاقوں کادورہ کیا۔
تفصیلات کےمطابق شہرمیں بارش کےبعدڈی سی رافعہ حیدرفیلڈمیں موجودلاہورکےمختلف علاقوں کادورہ کیااور چوبرجی، قرطبہ چوک، اچھرہ اور ملحقہ علاقوں میں بارشی پانی نکاس کا جائزہ لیا۔اسسٹنٹ کمشنر سٹی رائے بابر اور متعلقہ ایکسیئن نے ڈی سی کو موقع پر بریفنگ دی۔

 ڈی سی کی واسا کی جانب سے نکاسی آب کے عمل کی نگرانی، مزید تیزی لانے کا حکم دےدیا۔
ڈی سی لاہور رافعہ حیدر نے واسا حکام کو جلد پانی کلئیر کرنے کے لیے ٹیمیں بڑھانے کی ہدایت کی۔
ڈی سی لاہور کی ہدایت پر تمام ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز اور اسسٹنٹ کمشنر بھی فیلڈ میں موجود ہیں۔
وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر ڈی سی نے نشیبی علاقوں کو ترجیحی بنیادوں پر کلئیر کرنے کا حکم دیا۔
ڈی سی لاہوررافعہ حیدرنےتمام انتظامی افسران کوانڈرپاس جلدکلئیرکروانےکی ہدایت کرتےہوئے ایل ڈبلیو ایم سی کو بھی فیلڈ میں متحرک رہنے کی ہدایات کیں۔
ڈی سی لاہور نے لیسکو اور پی ایچ اے کو ایمرجنسی صورت حال کے لیے تیار رہنے کا حکم دےدیا۔