فی الفور پی ڈبلیو ڈی کی تحلیل کا عمل شروع کیا جائے، وزیرِ اعظم

Jun 29, 2024 | 21:40 PM

ایک نیوز:وزیراعظم شہبازشریف نےکہاہےکہ فی الفور پی ڈبلیو ڈی کی تحلیل کا عمل شروع کیا جائے۔
تفصیلات کےمطابق وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت پاکستان پبلک ورکس ڈیپارٹمنٹ پی ڈبلیوڈی کی تحلیل اور اسکے متبادل کے حوالے سے اعلی سطح اجلاس ہوا۔
 وزیرِ اعظم کو پی ڈبلیو ڈی کی تحلیل کے حوالے سے لائحہ عمل اور اسکے متبادل کے حوالے سے کمیٹی کی سفارشات پیش کی گئیں۔

وزیراعظم نےہدایت کی کے تحلیل کے عمل کے دوران ملازمین کے مفادات کا تحفظ کیا جائے۔ پی ڈبلیو ڈی کے اثاثہ جات کے ریکارڈ کو مکمل طور پر ڈیجیٹائیز کیا جائے۔
اجلاس سےخطاب کرتےہوئےوزیراعظم شہبازشریف کاکہناتھاکہ پی ڈبلیو ڈی کے تحت جاری منصوبوں کو متعلقہ وفاقی و صوبائی اداروں سے مکمل کروایا جائے گا،سرکاری تعمیر و مرمت کیلئے بین الاقوامی معیار کی نجی کمپنیوں کی خدمات لی جائیں گی۔ پاکستان کے معاشی حالات ملکی خزانے کو نقصان پہنچانے والے اداروں کا مزید بوجھ برداشت کرنے کے متحمل نہیں ہو سکتے،اس حوالے سے جاری عمل کی نگرانی میں بذات خود کرونگا۔

وزیرِ اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت پی ڈبلیو ڈی کی تحلیل اور اسکے متبادل کے حوالے سے اعلی سطحی اجلاس آج اسلام آباد میں منعقد ہوا۔
  اجلاس میں وزیراعظم شہبازشریف کوبریفنگ دی گئی پی ڈبلیو ڈی کے اثاثہ جات کے انتظام کیلئے ایک ایسٹ مینجمنٹ کمپنی تشکیل دی جائے گی۔
اجلاس میں وفاقی وزراء محمد اورنگزیب، ریاض حسین پیرزادہ، احسن اقبال، احد خان چیمہ، ڈپٹی چیئرمین پلاننگ کمیشن جہانزیب خان اور متعلقہ اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔

مزیدخبریں