لیبیاکشتی حادثہ،عدالت نےملزمان کو17سال قیدکی سزاسنادی

لیبیاکشتی حادثہ،عدالت نےملزمان کوسترسال قیدکی سزاسنادی
کیپشن: Libyan boat accident, the court sentenced the accused to 70 years in prison

ایک نیوز:لیبیاکشتی حادثےکےخلاف عدالت نےملزمان کوسترہ سترہ سال قیداور65لاکھ روپےجرمانےکی سزاسنادی۔
تفصیلات کےمطابق راولپنڈی ڈسٹرکٹ کورٹ کے اسپیشل جج امجد شاہ نےلیبیاکشتی حادثےکافیصلہ سنایا۔
 عدالت نے دو انسانی اسمگلروں فیض اللہ خان اور اسلام خان کو سترہ سترہ سال قید سخت کی سزا سنا دی۔ دونوں مجرمان کو 65 لاکھ روپے جرمانے کی سزا بھی سنائی گئی۔
مجرمان نے راولپنڈی کے دو نوجوانوں عثمان اور شکیل کو اٹلی بھجوانے کا جھانسہ دیا تھا۔ مجرمان نے دونوں نوجوانوں سے 65 لاکھ روپے وصول کئے تھے۔ دونوں نوجوانوں کو اٹلی کے بجائے لیبیا چھوڑ کر مجرمان غائب ہوگئے۔ دونوں نوجوان کشتی کے ذریعے اٹلی سے لیبیا جانے کی کوشش میں ڈوب کر جاں بحق ہوگئے۔ 

عدالت نے دونوں مجرمان سے جرمانے کی رقم وصول کرکے متاثرہ والدین کو دینے کا حکم دے دیا۔ 
عدالتی فیصلےمیں کہاگیاکہ دونوں مجرمان انسانی اسمگلر ہیں کسی رعایت کے مستحق نہیں، عدالتی حکم پر دونوں مجرمان کو گرفتار کرکے اڈیالہ جیل بھیج دیا گیا۔ 
عدالت نےکہاکہ دونوں مقتول نوجوانوں کی لاشیں تاحال نہیں مل سکیں ہیں۔