لاہور:نان سٹاپ وارداتیں جاری،24گھنٹوں میں 392وارداتیں رپورٹ

لاہور:نان سٹاپ وارداتیںجاری،24گھنٹوں میں 392وارداتیں رپورٹ
کیپشن: Lahore: Non-stop incidents continue, 392 incidents reported in 24 hours

ایک نیوز:شہرمیں نان سٹاپ وارداتوں کاسلسلہ جاری،گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں 392وارداتیں رپورٹ ہوئی۔
تفصیلات کےمطابق پولیس کی موثر پٹرولنگ بھی واراتیں کنٹرول کرنے میں ناکام،پولیس سیکیورٹی ڈیوٹیوں اورلاء اینڈ آڈر کی ڈیوٹیوں تک محدودہوگئی۔شہری ڈاکوؤں کےہاتھوں لٹتےرہے۔

پولیس کےمطابق چوروں نے شہر کے مختلف علاقوں میں 17گھروں سے لاکھوں مالیت کا سامان چرالیا،ڈاکوؤں نے اسلحہ کے زور پر مختلف مقامات سے 22افراد سے لاکھوں روپے اور موبائل فونز چھین لیے ، ڈاکوؤں نے جھپٹا مار کرشہریوں سے31 شاہراہ عام پر ہزاروں روپے اور موبائل فونز چھین لیے ، ڈاکوؤں نے اسلحہ کے زور پر مختلف مقامات پر4شہریوں سے موٹرسائیکل اور نقدی چھین لی۔
پولیس کےمطابق 42موٹرسائیکلیں چوری، 3دیگر وہیکل چوری اور متفرق چوری کی 273ورداتیں رپورٹ ہوئی،ناجائز اسلحہ کے33منشیات کے27مقدمات درج کیے گئے ،آپریشن انویسٹی گیشن ونگ کی پولیس نے مشترکہ کارروائیوں میں 103شتہاری اور 130عدالتی مفرور بھی دھر لیے۔