سرکاری یونیورسٹیزکےقائم مقام وی سیزکواہم امورنمٹانےسےروک دیاگیا

Jun 29, 2024 | 20:14 PM

ایک نیوز:پنجاب کی سرکاری یونیورسٹیزکےقائم مقام وی سیزکواہم امورنمٹانےسےروک دیاگیا۔ نوٹیفکیشن جاری کردیاگیا۔
ذرائع کےمطابق مستقل وی سی کی تعیناتی تک ایکٹنگ وائس چانسلرز کو اہم امور نمٹانے سے روکا گیا،سنڈیکیٹ، اکیڈمک کونسل و دیگر میٹنگز بھی مستقل وی سی تک روک دی گئی ،قائم مقام وائس چانسلر کو سلیکشن بورڈ کرنے سے بھی روک دیا گیا۔ نوٹیفکیشن جاری کردیاگیا۔

ذرائع کےمطابق قائم مقام یا پرو وائس چانسلرز کوئی نیا پراجیکٹ بھی شروع نہیں کروا سکیں گے ، فیصل آباد، لاہور، جی سی ویمن یونیورسٹی، بی زیڈ یو ملتان بھی شامل ہے،یونیورسٹی آف پنجاب ، ملتان، گجرات اور جھنگ یونیورسٹی کو مراسلہ بھجوا دیا گیا۔    

مزیدخبریں