ورلڈکپ فائنل،جنوبی افریقہ کوشکست،بھارت دوسری بارچیمپئن بن گیا

ورلڈکپ فائنل،جنوبی افریقہ کوشکست،بھارت دوسری بارچیمپئن بن گیا
کیپشن: World Cup final, defeating South Africa, India became the second bar champion

ایک نیوز: بھارت نے جنوبی افریقہ کو سنسنی خیر مقابلے کے بعد 7۔رنز سے ہرا کر دوسری بارٹی ٹونٹی ورلڈ کپ جیت لیا۔بھارتی کھلاڑیوں نے خوب جشن منایا۔کپتان روہت شرما کے فتح کی خوشی میں آنسو نکل گئے جبکہ پروٹیز کھلاڑیوں ناکامی پر آفسردہ اور روتے رہے۔

تفصیلات کےمطابق ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ اختتام پذیرہوگیا۔میگاایونٹ میں پاکستانی ٹیم گروپ میچزسےہی باہرہوگئی تھی۔

بھارت نےجنوبی افریقہ کو سنسنی خیر مقابلے کے بعد شکست دےکردوسری بار ٹی ٹوئنٹی  ورلڈ کپ جیت لیا ۔ جنوبی افریقہ مطلوبہ ہدف کے تعاقب میں مقررہ اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 169 بنا سکا ۔میچ کا پانسا پلٹنے والی کلاسن کی دھواں دھار اننگز بھی رائیگاں گئی۔کلاسن نے 27 گیندوں پر 5چھکوں اور 2چوکوں کی مدد سے 57 رنز بنائے ۔ڈی کوک 39،سٹوبس 31 اور ڈیوڈ ملر 21رنز بنا کر نمایاں رہے۔

بھارت کی جانب سےسوریا کمار یادیو نے ڈیوڈ ملر کا بائونڈری پر مشکل ترین کیچ پکڑ کر میچ کا فیصلہ بھارت کے حق میں کیا ۔ بھارت کے پانڈیا نے تین، ارشدیپ سنگھ بھمرا نے دو دو اور اکشر پٹیل نے ایک وکٹ حاصل کی۔

بھارت نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20اوورز میں 7وکٹوں پر176 رنز بنائے ۔ویرات کوہلی نے 76رنز کی ذمہ دارانہ اننگز کھیلی اور ورلڈ کپ میں پہلی نصف سنچری جڑی آل رائونڈر اکشر پٹیل نے31گیندوں پر 4چھکوں اور ایک چوکے کی مدد سے 47رنز بنائے ۔دوبے 27،کپتان روہت شرما 9،اور پنٹ بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے ۔ جنوبی افریقہ کے کیشو مہاراج اور نورٹج نے دو دو،جیسن اور ربادہ نے ایک وکٹ حاصل کی۔

فائنل میچ پاکستانی وقت کے مطابق 7:30 بجے شروع ہوا ،ٹی 20 ورلڈ کپ کا فائنل بھارت اور جنوبی افریقا کے درمیان بارباڈوس میں کھیلا گیا۔ فائنل کے آن فیلڈ امپائرز رچرڈ النگورتھ اور کرس گفانےتھے۔ جبکہ رچی رچرڈسن آئی سی سی میچ ریفری مقرر کیے گئے تھے۔

رچرڈ کیٹلبرو بارباڈوس میں ہونے والے معرکے میں ٹی وی امپائر کے فرائض انجام دئیے۔ روڈ ٹکر کو ورلڈ کپ فائنل کا فورتھ امپائر مقرر کیا گیا ۔

بھارتی ٹیم کپتان روہت شرما، ویرات کوہلی، ریشبھ پنت، سوریا کمار یادیو، شیوم ڈوبے، ہاریک پانڈیا، اکشر پٹیل، رویندرا جاڈیجا، ارشدیپ سنگھ، کلدیپ یادیو اور جسپریت بومرا پر مشتمل تھی۔

جنوبی افریقی ٹیم کپتان ایڈن مارکرم کی قیادت میں پہلی مرتبہ ورلڈکپ فائنل کھیل پہنچی۔ جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں کوئنٹن ڈی کوک، ریزا ہینڈرکس، ہینرک کلاسین، ڈیوڈ ملر، ٹرسٹین اسٹبز، مارکو یانسین، کیشو مہاراج، کگیسو رباڈا، اینرک نورکیا اور تبریز شمسی شامل ہیں۔