پنجاب اسمبلی میں امریکی کانگریس کی قرارداد کیخلاف قرارداد منظور

Jun 29, 2024 | 18:30 PM

ایک نیوز: پنجاب اسمبلی میں امریکی کانگریس کی قرارداد کے خلاف قرارداد منظور کر لی گئی، حکومتی رکن احسن رضا خان نے امریکی ایوان نمائندگان میں کانگریس کی جانب سے پاس کی جانے والی قرارداد کی مذمت پر قرارداد پنجاب اسمبلی میں پیش کردی۔
متن میں کہا گیا ہےکہ امریکی قرارداد پاکستان کے اندرونی معاملات میں مداخلت ہے، امریکی قرارداد پاکستان میں ہیجانی کیفیت پیدا کرنے کی کوشش ہے، پاکستان کے عام انتخابات کو اس قرارداد کے ذریعے متنازعہ بنانے کی کوشش کی گئی۔
عام انتخابات میں فرقہ واریت دھمکیوں تشدد اور کارروائیوں کو روکنے کےلیے اقدامات کیے جسے متنازعہ بنانے کی کوشش کی گئی، پاکستان کے تمام ادارے آزادی اظہار رائے پر یقین رکھتے ہیں، پاکستان جمہوری اقدار کا پاسدار ہے، پاکستان میں انسانی حقوق کی پامالی کو اس قرارداد اس میں غلط انداز میں پیش کیاگیا۔
امریکی قرارداد یہودی سازش کا حصہ ہے جو ملکی عدم استحکام کو فروغ دینے کےلئے یہودی لابی کی طرف سے لائی گئی، پاکستان سیاسی جماعتیں اور جمہوریت کے حوالے سے شعور رکھتی ہیں، امریکی کانگریس کو دوسروں کے امور میں مداخلت کے بجائے فلسطین و کشمیر کے کاذ کی حمایت کرنی چاہیے، امریکی کانگریس کی قرارداد پاکستان اور امریکہ کے دو طرفہ تعلقات کی عکاس نہیں ہے۔

مزیدخبریں