ایک نیوز: آئی جی پنجاب نے 84 پولیس افسران کے تقرروتبادلے کر دئیے۔
پولیس ذرائع کے مطابق ایس پی ڈولفن لاہور کو بھی تبدیل کر دیا گیا ،تمام افسران کو نئی تعیناتی پر فوری چارج لینے کا حکم دے دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق شمیر خالد ایس پی ڈولفن سکواڈ لاہور تعینات، کامران حامد ایس پی سیف سٹیز ا تھا ر ٹی آپریشنز لاہور تعینات، حسن صفدر ایس پی سی ٹی ڈی ریجن فیصل آباد تعینات، وسیم ریاض اے آئی جی انفارمیشن ٹیکنالوجی سنیٹرل پولیس آفس لاہور تعینات، سعد ارشد ایس پی مدنیہ ٹاؤن فیصل آباد تعینات، محمد وقار عظیم ایس پی ہیڈکوارٹر ایلیٹ فورس لاہور تعینات کر دیے گئے۔
فضل عباس ایس پی سپیشل برانچ شیخوپورہ ریجن تعینات، ایس پی سول لائنز ڈویژن گوجرانوالہ بلال سلہری کو آئی جی آفس رپورٹ کرنے کا حکم جاری، فرحت عباس ایس پی سول لائنز ڈویژن گوجرانوالہ تعینات جبکہ ظفر عباس ایس پی لیگل ساوتھ پنجاب تعینات کر دے گئے۔