ایک نیوز:لاہورکے مختلف علاقوں میں بارش اور ژالہ باری سے موسم خوشگوار ہوگیا۔
لاہور کے علاقے باغبان پورہ،فرخ آباد ،لکشمی چوک،علامہ اقبال ٹاون ،نابھہ روڈ ، جیل روڈ ، شادمان ، گلبرگ کے علاقے میں موسلادھار بارش ہوئی۔
کمشنر لاہور زید بن مقصود اور ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے واسا لاہور کو متحرک رہنے کی ہدایات کر دیں ۔
ایم ڈی واسا غفران احمد کا کہنا ہے کہ تمام سٹاف و مشینری مکمل الرٹ رہیں،تمام انڈر پاسز کو کلیئر رکھنے کی ہدایات تاکہ ٹریفک کی روانی متاثر نہ ہو،تمام ڈسپوزل سٹیشنز کی سکرینوں کو مکمل صاف رکھنے کی بھی ہدایات جاری کر دیں۔
بارش سے شہر میں گرمی کا زور ٹوٹ گیا، شہر کے مختلف علاقوں میں بارش موسلادھار بارش ہوئی۔
شہر کے مختلف علاقوں میں موسلادھا بارش سےاہم شاہراہوں میں پانی جمع ہونا شروع ہو گیا، جیل روڈ پر بارش کا پانی جمع ہونا شروع، شہر کی اہم شاہراہیں اور گلی محلے ندی نالوں کا منظر پیش کرنے لگے، مال روڈ ، جیل روڈ ،لکشمی چوج ،اپر مال ،تاج پورہ ، پانی والا تالاب ،گلشن روای ،اقبال ٹاون ،سمن آباد ،قرطبہ چوک میں بھی بارش سے علاقوں میں پانی جمع ہو گیا۔
دودسری جانب وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی خصوصی ہدایات پر واسا لاہور متحرک ایم ڈی واسا غفران احمد خود فیلڈ میں متحرک ہیں،ایم ڈی واسا غفران احمد مبین شہید انڈر پاس، کلمہ چوک انڈر پاس سمیت شہر کے مختلف انڈر پاسز کے دورے پر ہیں۔
ایم ڈی واسا نے تمام انڈر پاسز کو فی الفور کلیئر کرنے کی ہدایات کی تاکہ ٹریفک رواں دواں رہے، اس کے علاوہ تمام مرکزی شاہراہوں کو کلیئر رکھنے کی بھی ہدایات جاری کی گئیں۔