ایک نیوز:پی ٹی آئی کی موجودہ قیادت پر فواد چودھری کی تنقید کا معاملہ، پارٹی رہنماؤں نے ردعمل دیدیا۔
تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی رکن پارلیمنٹ شاندانہ گلزار کا ایک نیوز سے گفتگو میں کہنا تھا کہ اگر فواد چودھری پارٹی میں واپس آنا چاہتے ہیں تو تھوڑا صبر کریں ،بانی چیئرمین کو باہر نکلنے دیں، جس نے پریس کانفرنس کی وہ شیر ہے اور جو مارے کھاتے رہے وہ چوہے ہیں؟ اگر خان نے آپ کو لینا ہوگا تو وہ ہم سے پوچھے بغیر آپ کو لے لیں گے۔ان کا کہنا تھا کہ فواد چودھری کی بیرسٹر گوہر کے بارے رائے بھی بےوقوفانہ ہے۔
پی ٹی آئی رکن قومی اسمبلی سہیل سلطان نے پی ٹی آئی قیادت کے حوالے سے فواد چودھری کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہنا تھا کہ فواد چودھری سامنے آکر بتا دے کہ وہ مشکل وقت میں کہاں تھا؟ وہ عمران خان کے کس کیس میں پیش ہوئے ہیں؟
پی ٹی آئی رہنما شاہد خٹک کا فواد چودھری کے بیان پر ردعمل:
فواد چودھری جو خود چوہا بنا ہوا تھا وہ اپنا بھی بتائے ، بانی پی ٹی آئی نے واضح کہا ہے جنہوں نے پریس کانفرنس کی ان کی پارٹی میں کوئی جگہ نہیں ہے، جنہوں نے پارٹی چھوڑی ان کا فیصلہ بانی چیئرمین خود کریں گے۔انھوں نے جو کیا وہ سب ہمیں پتہ ہے، ورکرز کے ذہن میں سب کچھ موجود ہیں،مشکل وقت میں پارٹی چھوڑ کر انہوں فواد چودھری جیسے لوگوں نے ہمارا حوصلہ توڑا اتنے آسانی سے یہ دوبارہ پارٹی میں نہیں آسکتے ہیں۔